Thursday, 19 October 2017

بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست ڈی ویلیئرز کے 176 رنز

بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست ڈی ویلیئرز کے 176 رنز

اے بی ڈی ویلیئرز کی 176 رنز کی عمدہ اننگز کے سبب ساوتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں آسانی کے ساتھ 104 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔


بدھ کے روز کو پارل میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو کہ ان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے خسارے پر 353 رنز بنائے، سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جم کر بنگال ٹائیگرز کے گیند بازوں کا مقابلہ کیا اور کیریئر کی بہترین 176 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 فلک شگاف چھکے بھی شامل تھے۔

آملا 85 رنز بنا کے دوسرے نمایاں بلے باز ٹھہرے جبکہ کوئینٹن ڈی کوک 46، کپتان  ڈوپلیسی اور پریٹورس صفر، جے پی ڈومینی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے روبیل حسین نے 4 اور شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہونے سے قاصر رہی اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

امرالقیس اور مشفق الرحیم کے سوا بنگلہ دیش ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جنوبی افریقی گیند بازوں کا مقابلہ نہ کر سکا، امرالقیس 68 اور مشفق 60 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم ان کی اننگز بھی بنگلہ دیش ٹیم کو ہار سے نہ بچا سکیں۔

دیگر بلے بازوں میں تمیم اقبال 23، لٹن داس 14، صابر رحمان 17، شکیب الحسن 5،  ناصر حسین 3، کپتان مشرفی صفر، محموداللہ 35 اور روبیل حسین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


جنوبی افریقہ کی جانب فلکوایو نے 4، عمران طاہر نے 3 اور پریٹورس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی۔

کیریئر کی بہترین 176 رنز کی اننگز کھیلنے والے ڈی ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

No comments:

Post a Comment

Popular Posts