Friday, 27 October 2017

ایسی خاتون جس کے پسینے کے بجائے خون بہتا ہے

ایسی خاتون جس کے پسینے کے بجائے خون بہتا ہے

اگر ہم تصور کریں کہ ایک ہسپتال میں ایک خاتون داخل ہو جس کی عمر محض ۲۱ سال ہو اور جسکی جِلد بظاہر بالکل ٹھیک نظر آرہی ہے، مگر اچانک چہرے سے پسینے کی بجائے خون آنا شروع ہوجائے۔


سننے اور پڑھنے میں تو کسی ڈراونی فلم کا قصہ لگتا ہے مگر حقیقت میں ایسا عجیب طبی کیس چند دنوں پہلے اٹلی میں سامنے آیا، جہاں ایک خاتون کے چہرے پر پسینے کی بجائے خون آنا ہے۔


اٹالئین ماہرینِ طب کے مطابق اس 21 سالہ خاتون کو پچھلے تین سال سے یہ مسئلہ لاحق ہے، جس کے ہاتھوں اور چہرے سے پسینے کی جگہ خون آتا ہے۔

اس بیماری کی وجہ سے وہ لوگوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خون اس وقت آنا شروع ہوتا ہے جب وہ ورزش کرتی ہے یا سو رہی ہوتی ہے مگر ذہنی تناﺅ یا الجھن کے دوران زیادہ خون آتا ہے۔

ڈاکٹرز کو خاتون کی جلد میں کسی زخم کے آثار نہیں مل سکے اور ٹیسٹ سے بھی جانچہ گیا ہے کہ خون میں کسی قسم کوئی خرابی نہیں۔

جب مائیکرو اسکوپ میں خون جیسے پسینے کے نمونے کو جا نچہ گیا تو معلوم ہوا کہ جلد سے باہر آنے والا یہ سیال خون کے سرخ خلیات پر مبنی ہیں اور کسی نامعلوم وجہ کی بناء پر خاتون کا پسینہ سرخ ہوجاتا ہے۔

  کا نام دیا ہے کہ جس میں جلد سے پسینے کی بجائے خون آتا ہے۔ hematohidrosisڈاکٹروں نے اس مرض کو  

اس خاتون مریضہ کا چہرہ آپ نیچے تصویر میں ملا حضہ کر سکتے ہیں۔

طبی ماہرین ابھی تک نہیں جان پائے کہ یہ بیماری کیوں لا حق ہوتی ہے اور اس قسم کے کیسز عام طور پر سامنے نہیں 
آتے۔


تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ خون پسینے کی نالیوں میں لیک ہوکر چلا جاتا ہے، جو اس عارضے کا باعث بنتا ہے۔

اس عجیب و غریب طبی کیس کے حوالے سے ماہرین نے اپنا مقالہ طبی جریدے کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں شائع کروایا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Popular Posts