انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ون ڈے کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی ایک روزہ میچوں کے نمبر ون باؤلر بن گئے ھیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی گیند بازوں کے لئے عالمی درجہ بندی میں حسن علی 6 درجہ ترقی کر کے پہلے درجے پرآگئے ہیں، جنوبی افریقی گیند باز عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے گیند باز جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈویلیئرز دو درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پے آ گئے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان ٹیم کے ہونہار بلے باز بابراعظم کے درجے میں بھی دو درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر پر آگئے، ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی دوسرا کھلاڑی شامل نہیں۔
دوسری جانب محمد حفیظ بھی آل راؤنڈرز فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ون ڈے عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کا پہلا نمبر ہے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
No comments:
Post a Comment