Thursday, 12 October 2017

پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی چھٹی پوزیشن بچانے کا چیلنج

پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی چھٹی پوزیشن بچانے کا چیلنج
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل بروز جمعہ سے دبئی میں ہو رہا ہے جہاں ٹیسٹ
 رینکنگ میں چھٹے درجے سے ہاتھ دھونے والی پاکستانی ون ڈے ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کا مشکل چیلنج درپیش ہے۔




پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن مستحکم رکھنے کےلئے سری لنکا کےخلاف سیریز ہر حال میں جیتنا ہوگی جبکہ جنوبی افریقہ بنگلہ دیش ٹیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں ہندوستان کی ٹیم پہلی پوزیشن پربراجمان ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے ، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی سبسب قومی ٹیم ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی دباوؤ سے بچنے میں تو کامیاب ہوگئی لیکن اب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کو چھٹی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی غیرمتوقع ہار اور چھٹی پوزیشن سے محروم ہونے کے بعد پاکستان کل بروز جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں اپنی رینکنگ مستحکم رکھنے کی کوشش کرے گا۔

آئی سی سی کی ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 94 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور سری لنکا 86 پوائنس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اگر پاکستان کی قومی ٹیم پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سوئپ کرتی ہے تو بھی وہ چھٹے نمبر پر ہی موجود رہے گی اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 99 ہو جائے گی۔

سیریز میں 4-1 سے کامیابی کی صورت میں بھی پاکستان ٹیم کی پوزیشن برقرار رہے گی اور اس کے پوائنٹس 97 ہو جائیں گے جبکہ 3-2 سے فتح قومی ٹیم کے پوائنٹس 95 ہی رہیں گے۔


سیریز 3-2 سے شکست کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس 93 اور سری لنکا کے 88 ہو جائیں گے جبکہ 4-1 یا 5-0 سے کلین سوئپ ہار کے سبسب پاکستان کے 91 پوائنٹس اور سری لنکا کے پوائنٹس 89 ہو جائیں گے۔

سری لنکا نے اگر 4-1 سے سیریز جیت لیتی ہے تو پاکستان ساتویں نمبرپرچلا جائےگا البتہ سری لنکا کی 3-2 سے کامیابی پر رینکنگ کا انحصار جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے نتیجے پر ہوگا۔

بنگلہ دیش اگر تین میچوں کی سیریز کا ایک بھی میچ جیتاہے تو پاکستان ساتویں پوزیشن پر چلا جائےگا جبکہ بنگلہ دیش کو وائٹ واش کرکے جنوبی افریقہ ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Popular Posts